۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ اس میں شک نہیں ہے کہ سرکار مرحوم حوزہ علمیہ نجف اشرف کے صف اول کے علما و مجتہدین میں ایک نمایاں مقام و حیثیت اور عظیم و متعدد علمی و فقہی آثار کے مالک تھےاور آپ کی مبارک زندگی ، سلف صالحین کی پاک و پاکیزہ ، سادہ اور بے آلائش دینی و مذہبی حیات کا جیتا جاگتا نمونہ تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سعید الحکیم کی رحلت جانسوز پر حجۃ الاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی نے افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالی

انا للہ وانا الیہ راجعون 

نہایت حزین و جانگداز اور افسوسناک خبر ھے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مشہور و برجستہ اور عظیم المرتبت استاد و فقیہ مرجع عالم تشیع حضرت آیت اللہ العظمی آقائے حاج سید محمد سعید طباطبائی الحکیم قدس اللہ نفسہ الزکیہ ، سرکار سید الساجدین امام علی ابن الحسین علیھمالصلوۃ والسلام کی مظلومانہ شہادت کے رنج و الم سے بھرے ھوئے دن اس دنیا سے رخصت ہوکر ہمیشہ کےلئے خداوند رحیم و کریم کی بارگاہ اقدس میں جاپہنچے۔

اس میں شک نہیں ہے کہ سرکار مرحوم حوزہ علمیہ نجف اشرف کے صف اول کے علما و مجتہدین میں ایک نمایاں مقام و حیثیت اور عظیم و متعدد علمی و فقہی آثار کے مالک تھےاور آپ کی مبارک زندگی ، سلف صالحین کی پاک و پاکیزہ ، سادہ اور بے آلائش دینی و مذہبی حیات کا جیتا جاگتا نمونہ تھی۔

ہم اس اسفناک سانحہ پر حجت و ولئ دوراں حضرت امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماو طلاب ، اور  مرحوم کے تمام اھل خاندان بالخصوص ان کے فرزند ارجمند اور علمی و فقہی وارث حضرت آیت اللہ آقائے سید ریاض الحکیم حفظہ اللہ  کی خدمت میں  نذرانہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھوئے بارگاہ خداوند متعال میں دعاگو ہیں کہ وہ اس مجتھدفقید کو جنت الفردوس میں  اعلیٰ مقام عطاکرتے ھوئے ان کے اجداد طاھرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور اس مصیبت سے متاثر ھونے والے جملہ افراد کو صبر جمیل اور اجر جزیل کی دولت سے نوازے ۔ آمین 

سوگوار : ظہور مہدی مولائی
نزیل حوزہ علمیہ قم ، 
میمن سادات بجنور ھندوستان
۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۳ ھج

تبصرہ ارسال

You are replying to: .